وفاقی وزیربجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کی پی ایس او کےایندھن کی ادائیگی کے لئے مختص 80 ارب روپے کے فنڈز مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کی طرف سے نندی پور پلانٹ کو منتقل کرنے کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت

112

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے پی ایس او کےایندھن کی ادائیگی کے لئے مختص 80 ارب روپے کے فنڈز مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کی طرف سے نندی پور پلانٹ کو منتقل کرنے کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں عمر ایوب خان نے کہا کہ انہوں نے سیکرٹری پاور کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پی ایس او کے ایندھن کی ادائیگی اور نقصانات کو پورا کرنے کے لئے 80 ار ب روپے کے فنڈز نندپور پاور پراجیکٹ کو دینے کامعاملہ ایف آئی اے کو بھجوادیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ فنڈز کے غلط استعمال کا ہے۔