وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات امریکا پہنچ گئے، آئی ایم ایف کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات ، اٹلانٹک کونسل کے زیراہتمام مذاکرہ میں شرکت کریں گے

124
تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیاہے، ملکی قرضوں میں 20 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا شوکت ترین کے نکات کا جواب

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات امریکاکے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔وزیرخزانہ اس دورہ میں آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے آئی ایم ایف کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں وہ اٹلانٹک کونسل کے زیراہتمام پاکستان کے اقتصادی منظرنامہ کے حوالہ سے ایک مذاکرہ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرخزانہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے نتیجہ میں اقتصادی چیلنجوں، رسدمیں عالمی رکاوٹوں اورپاکستان کی معیشت کے مسائل کے حل کیلئے نئی حکومت کے منصوبہ بارے شرکا کوآگاہ کریں اوران کے سوالوں کے جواب دیں گے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان روانگی سے قبل اپنے ایک انٹرویوں میں کہاتھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کوٹریک پرواپس لانے کیلئے وہ واشنگٹن جارہے ہیں ،اس پروگرام کوپی ٹی آئی اورعمران خان نے ڈی ریل کرکے ملکی معیشت کوخطرات میں ڈال دیا ہے ۔