وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کی چمن میں دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے چمن میں مال روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے چمن میں مال روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کو وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے۔ شر پسند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔