وفاقی وزیرداخلہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے پانچ روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہوگئے،وہ عمرہ کی ادائیگی اورروضہ رسول ﷺ پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ دورہ کے دوران اپنے سعودی ہم منصب اور دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ سعودی حکام سے پاکستان سعودی تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت کریں گے۔