اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختلف شہروں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کےشریک ہیں اور دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ محسن نقوی نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔