وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پرافسوس کا اظہار

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا۔ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالٰی جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔دعا ہے کہ زخمی افرادجلد صحتیاب ہوں