اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید سپاہی باسط کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید سپاہی باسط کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید سپاہی باسط نے جرات کے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔ شہید سپاہی باسط کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583783