اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیچ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
بدھ کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے،دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے اور قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔