اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پشین میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔انہوں …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان کے علاقے پشین میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو شاباش

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پشین میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت آپریشن کرکے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آپریشن میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی کے جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ناگزیر ہیں۔







