وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت

6

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ہے ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔