اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پولیس گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہید اہلکار کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کے پی کے پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔








