وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔