اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کے بہادر اہلکاروں کی محنت اور لگن قابلِ تعریف ہے ۔








