وفاقی وزیرداخلہ کی امریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کے ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات

71
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

ہیوسٹن۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رکن کانگریس الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلسطین کے لئے توانا آواز بلند کی جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کے رکن الیگزینڈر گرین کی جانب سے فلسطین پر ایسے اصولی موقف کو بہت پذیرائی ملی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے کہا کہ جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا، زلزلے اور سیلاب میں پاکستانی عوام سے یکجہتی و مدد کے لئے 4 بار پاکستان آچکا ہوں۔ اس موقع پر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری اورپاکستانی نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی موجود تھے۔