نوشہرہ۔06 اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیردفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہبا زشریف کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی سروکار نہیں‘ حکومت کے خلاف ایک غلط اورمنفی پروپیگنڈ چلایاجارہا ہے‘ نوازشریف اور شہباز کے خلاف ان کی اپنی حکومت میں مقدمات قائم ہوئے ہیں‘نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے سارے قانونی تقاضے پورے کیے‘نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ …
وفاقی وزیردفاع پرویز خان خٹک کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
نوشہرہ۔06 اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیردفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہبا زشریف کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی سروکار نہیں‘ حکومت کے خلاف ایک غلط اورمنفی پروپیگنڈ چلایاجارہا ہے‘ نوازشریف اور شہباز کے خلاف ان کی اپنی حکومت میں مقدمات قائم ہوئے ہیں‘نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے سارے قانونی تقاضے پورے کیے‘نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے‘ اس پر کسی کا اثر و روسوخ نہیں ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کی اب تک نیب چئیرمین سے صرف ایک ہی ملاقات ہوئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے انہیں اپنی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایااور انہیں نیب کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی پیش کش کی ہے ‘ وزیر اعظم فوج سمیت تمام اداروں کی مضبوطی کے لئے کوشاں ہیں‘سو دن کے پلان کے خلاف غلط اورمنفی پروپیگنڈہ کرنے والو ںکو پتہ ہیں نہیں کہ یہ پلان کیا ہے۔ وہ حکیم آباد اور خٹک باغ اکوڑہ خٹک میں شمولیت جلسوں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ پرویز خان خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کوپی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائیں اوران کاپارٹی میں خیر مقدم کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ نیب نے باقاعدہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع دی ۔








