اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فائنل تک رسائی کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے سیمی فائنل …
وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فائنل تک رسائی کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فائنل تک رسائی کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان نے رمضان المبارک میں یہ کامیابی حاصل کر کے عوام کو تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی اور اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔








