اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری نےبھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور …
وفاقی وزیرسردار اویس احمد خاں لغاری کی بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری نےبھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور ایک خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانا ناقابلِ قبول اور افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو مذاق سمجھنا قابل افسوس ہے، بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا تشویشناک رجحان سامنے آیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔







