وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ کا توجہ مبذول نوٹس پر جواب

82

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ تعمیر نو و بحالی کے کاموں میں جنوبی و شمالی وزیرستان کے علاقوں اور افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس منصوبہ کے لئے 80 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ 2018ءمیں مکمل ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قیصر جمال کے بحالی و تعمیر نو کے کاموں (آر آر یو) میں این اے 47 کی عدم شمولیت کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ریاستوں و سرحدوں کے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے، تمام ایجنسیوں کو اس میں شامل کیا گیا۔