
سیالکوٹ۔6 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیرقانون و ماحولےات زاہد حامدنے مسلم لیگ ہاوس محلہ ککے زئےاں پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے وفاقی وزیر کو مختلف محکموں کے بارے میں شکایات اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر وزیرقانون،ماحولےات زاہد حامد نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف وفاقی اورصوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اوراس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔اس موقع پر مسلم لےگ ن کے مقامی عہدےداران کے علاوہ بلدےاتی نمائندے بھی موجود تھے