وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق سینیٹراعظم نذیر تارڑ کا اسلام آباد کے معروف شا پنگ مال میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی کو شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد کے معروف شا پنگ مال میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو ترجمان وزارت انسانی حقوق کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد کے معروف شا پنگ مال میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو ترجمان وزارت انسانی حقوق کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور عزتِ نفس کا احترام حکومت کی انسانی حقوق پالیسی کا اہم حصہ ہے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے معاملات میں بروقت اور حساس انداز میں کارروائی یقینی بنائیں ۔