اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرِ داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے سلطنتِ عمان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران عمان میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے جذبے اور قابلیت کی تعریف کی اور انہیں مستقبل کے رہنما اور پاکستان اورعمان دوستی کے سفیر قرار دیا۔ جمعہ کو پاکستان سفارت خانہ مسقط سے موصولہ ایک بیان کے مطابق وزیرِ داخلہ نے عمان میں …
وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کی عمان میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے جذبے اور قابلیت کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرِ داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے سلطنتِ عمان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران عمان میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے جذبے اور قابلیت کی تعریف کی اور انہیں مستقبل کے رہنما اور پاکستان اورعمان دوستی کے سفیر قرار دیا۔ جمعہ کو پاکستان سفارت خانہ مسقط سے موصولہ ایک بیان کے مطابق وزیرِ داخلہ نے عمان میں بسنے والے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور بھائی چارے کو سراہا اور ان کی جداگانہ حیثیت کی بطور ایک قوت تعریف کی ۔ وزیرِ داخلہ نے پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے کئے گئے جدید ترین اقدامات جن سے سفارت خانہ پاکستان اور پاکستان کی کمیونٹی کے درمیان براہ راست روابط کو استوارا کیا گیا ھے اسے بے حد سراہا، اِن اقدامات میں ” ایمبیسی وٹس ایپ بروڈکاسٹ ” (جس کے 12000 سے زائد سبسکرائبرز ہیں) اور ” ای-بینک ” ( جس کے11000 ای میل سبسکرائبرز) شامل ہیں۔ وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں، تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ہونہار طالبات شہربانو حسن ، دعا مسعود اور معاویہ ثناء بھی شامل ہیں۔








