اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات اور حاصل ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ …
وفاقی وزیرِ مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات اور پیشرفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات اور حاصل ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
وفد کی قیادت پریزیڈنٹ برائے گلوبل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران انسدادِ پولیو کی کوششوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور ملک بھر میں پولیو مہمات کی کامیابی کے لئے ایک مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے۔مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پولیو مہم میں ہائی رسک علاقوں بالخصوص جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود پولیو پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ہائی رسک ایریاز کے دورے بھی کئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کراچی اور جنوبی خیبرپختونخوا میں مزید توجہ اور مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت ہے اور پاکستان اپنی قومی ذمہ داری پوری کرے گا جبکہ درکار مالی وسائل بھی مہیا کئے جائیں گے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پولیو اوور سائٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس نے پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور یقین دلایا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔







