اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ جمعرات 30 اکتوبر کو لاہور ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری ایگزیبیشن اور کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب دوپہر 2 بجے ہال نمبر 1 اور 2 میں منعقد ہوگی جس میں تعمیراتی صنعت سے وابستہ ملکی و غیرملکی ماہرین، انجینئرز، آرکیٹیکٹس، صنعتی اداروں کے نمائندگان …
وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ جمعرات کو بین الاقوامی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری ایگزیبیشن و کانفرنس کا افتتاح کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ جمعرات 30 اکتوبر کو لاہور ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری ایگزیبیشن اور کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب دوپہر 2 بجے ہال نمبر 1 اور 2 میں منعقد ہوگی جس میں تعمیراتی صنعت سے وابستہ ملکی و غیرملکی ماہرین، انجینئرز، آرکیٹیکٹس، صنعتی اداروں کے نمائندگان اور طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
اس تین روزہ نمائش اور کانفرنس کا مقصد پاکستان میں تعمیراتی صنعت کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، پائیدار تعمیراتی طریقوں اور سرکاری و نجی شعبوں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔نمائش کے دوران مختلف سٹالز پر تعمیراتی سامان، جدید ڈیزائن، گرین بلڈنگ کے ماڈلز اور تکنیکی ایجادات پیش کی جائیں گے ۔








