
کوئٹہ۔11جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور نے کہاہے کہ بلوچستان کے جن اضلاع اورتحصیلوں میں گیس نہیں ہے ان علاقوں کو ایل پی جی پلانٹ کے ذریعے گیس کی سہولیات پہنچائےںگے، بلوچستان میں تیل گیس کی تلاش کام کومزید تیزکیاجائے گا،وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کوانکاحق دینگے ۔وزیراعظم پاکستان عمران کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ،خیبر پختوانخواہ ،سندھ کے بعدبلوچستان کے دورے پرآرہاہوں، وفاقی حکومت کے تمام تحفظات دورکرینگے، اس حوالے سے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جوتمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے اپنے سفارشات مرتب کرینگے ۔ان خیا لات کااظہار انہوںنے جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزراءبھی موجودتھے ۔وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرورنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مفید نشست ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام مسائل بہتر انداز میں پیش کئے جس پر اتفاق رائے سے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جوسفارشات مرتب کرے گی تاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل پائیدار حل نکا لاجاسکے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خواہش ہے کہ وفاقی اورصوبوں کے مابین تمام حل طلب مسائل بہتر انداز میں افہام تفہیم سے حل ہوں ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ تمام اداروں کے بورڈ آف گورئنس میں بلوچستان کونمائندگی دینگے تاکہ وہ صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہترانداز میں کام کرسکیں ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ بلوچستان کے جن اضلاع اورتحصیلوں میں گیس نہیں ہے ان علاقوں کو ایل پی جی پلانٹ کے ذریعے گیس کی سہولیات پہنچائےںگے۔ ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ وزیراعظم نے اپنے آپ اوروفاقی کابینہ احتساب کے لیے پیش کردیاہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہواوہ بچ نہیں سکے گا ۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں تیل گیس کی تلاش کام کومزید تیزکیاجائے گا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کے شکرگزار ہے جنہوںنے وفاقی وزیرپٹرولیم کو آج بلوچستان بھیجا انتہائی مفید ملاقات ہوئی،بلوچستان کے عوام کو ماضی کے پانچ برسوں میں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔