وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ کی دلی مبارکباد

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شزاہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ تین بار وزیرِاعظم پاکستان رہنے والے میاں محمد نواز شریف نے ملک کی ترقی کے لیے ہمیشہ مؤثر اور تاریخی کردار ادا کیا، پاکستان کے ہر ترقیاتی منصوبے پر میاں نواز …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شزاہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ تین بار وزیرِاعظم پاکستان رہنے والے میاں محمد نواز شریف نے ملک کی ترقی کے لیے ہمیشہ مؤثر اور تاریخی کردار ادا کیا، پاکستان کے ہر ترقیاتی منصوبے پر میاں نواز شریف کے نام کی مہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں اور ڈویلپمنٹ کو نکال دیا جائے تو پاکستان میں پیچھے صرف انگریز دورِ حکومت کی نشانیاں ہی رہ جاتی ہیں، میاں نواز شریف کی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے میاں نواز شریف کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے میاں نواز شریف کے لیے صحت، درازیِ عمر اور کامیابی کی دعا بھی کی۔