اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ پاکستان اب ایک نمایاں عالمی ٹیک ڈیسٹی نیشن کے طور پر ابھر رہا ہے جس کی بنیاد نوجوان ٹیلنٹ، وسعت اختیار کرتا سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور انوویشن دوست پالیسیوں پر ہے۔جمعرات کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں نئے تعینات ہونے …
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، ڈیجیٹل ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ پاکستان اب ایک نمایاں عالمی ٹیک ڈیسٹی نیشن کے طور پر ابھر رہا ہے جس کی بنیاد نوجوان ٹیلنٹ، وسعت اختیار کرتا سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور انوویشن دوست پالیسیوں پر ہے۔جمعرات کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے سفیرسالم الزعابی نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان کے ڈیجیٹل ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا جن میں ٹیکنالوجی پر مبنی انوویشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، اصلاحاتی ایجنڈے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے بھی وفد کو آگاہ کیا اور ایک جدید و جامع ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تارکین وطن اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیورز کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا گیا جو دونوں ممالک کے مابین انوویشن، سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی ٹیک ڈائسپورا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنا کر سرحد پار شراکت داری اور ڈیجیٹل ترقی کو تیز کیا جا سکتا ہے۔اے ٹی کیئرنی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اب ایک نمایاں عالمی ٹیک ڈیسٹی نیشن کے طور پر ابھر رہا ہے، جس کی بنیاد نوجوان ٹیلنٹ، وسعت اختیار کرتا سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور انوویشن دوست پالیسیوں پر ہے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹیکنالوجی، جدت اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔








