وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ یواے ای پہنچ گئیں، وہ دبئی گیٹکس پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں،وزارت آئی ٹی

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ دبئی پہنچ گئیں جہاں وہ ’’گیٹکس دبئی‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ پیر کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ گیٹکس دبئی میں’’ پاکستان کی مصنوعی ذہانت اور روابط مہم ، ابھرتی معیشتوں کےلئے ایک نمونہ ‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گی۔ شزا فاطمہ …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ دبئی پہنچ گئیں جہاں وہ ’’گیٹکس دبئی‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ پیر کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ گیٹکس دبئی میں’’ پاکستان کی مصنوعی ذہانت اور روابط مہم ، ابھرتی معیشتوں کےلئے ایک نمونہ ‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گی۔

شزا فاطمہ خواجہ عالمی شراکت داریوں کے فروغ اور ڈیجیٹل انوویشن کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل اکانومی ، رومانیہ کی وزارتِ معیشت کے مشیر اور وزارتِ انڈسٹری و ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے حکام اور سلووینیا کی وزارتِ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سیکرٹری سے ملاقاتیں کریں گی۔ شزا فاطمہ این سی ای آر ٹی اور کاسپر سکائی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوں گی۔