اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں استحکام آ رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے پیسے عوام پر خرچ کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت عوام کے پیسے عوام پر خرچ کرنے کی کوشش کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد ادارہ ہے، جہاں بھی کرپٹ لوگ ہوں گے ان کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔