وفاقی وزیر احسن اقبال دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

121

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ وہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت کا چینی حکام کے ساتھ ملکر جائزہ لیں گے۔وہ اپنے دورے میں گوادر کے منصوبوں کی جلد منظوری اور کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن پر بھی بات چیت کریں گے۔