وفاقی وزیر احسن اقبال کا وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں سیلاب زدگان کے لئے 15.5 ملین روپے عطیہ دینے پر آل پاکستان چائینز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کو خراج تحسین

138
تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے، کوئی بھی ملک کم شرح خواندگی پر ترقی نہیں کرسکتا ، احسن اقبال

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے جمعرات کو آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (اپیکا) کا شکریہ ادا کیا جس نے ملک میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں 15.5 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست ہے جو ہر وقت کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوتا ہے چاہے اس کی ایمرجنسی ہو یا آفات یا کوئی معاشی بحران۔ چینی کاروباری اداروں نے اپنی سماجی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں 15 ملین عطیہ کئے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے مصائب کا اعتراف کرنے کے لئے حجم کا اظہار کرتا ہے۔ اس موقع پر چین کے سفیر اور چائینز انٹرپرائز کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشیں معمول کی مون سون بارشوں سے بہت زیادہ ہوئی ہیں جس میں صوبہ سندھ میں 400 فیصد سے زیادہ بارش ہوئی ہے جبکہ بلوچستان میں 370 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے صوبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔مزید برآں وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت جاری کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو علاج معالجے کی فراہمی کے لیے سرکاری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دیں۔

انہوں نے یہ ہدایات ملک میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بغیر کسی تاخیر کے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تجارت کو ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس کو متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔

وفاقی وزیر نے حکام کو پولیس چوکیوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کہ بھی ہدایات جاری کیں تاکہ ریلیف کاموں میں خلل پیدا نہ ہو۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی بحیثیت چیئرمین ریلیف کمیٹی ملک میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔