وفاقی وزیر احسن اقبال کا پی آئی اے میں قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

107

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پی آئی اے کو عالمی معیار کی ائیر لائن بنانے کے لیے واضح اور صاف ویژن، میرٹ پر عملدرآمد ، انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ اور احتساب لازم ہے،پی آئی کی انتظامیہ اور ملازمین کے پاس ادارے کی حالت بہتر بنانے کا یہ آخری موقع ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے میں اصلاحات کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی اجلاس سے حطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر زبیر عمر ، طارق باجوہ اور سیکریٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔