وفاقی وزیر احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت

95

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے پر ٹی او آرز کے لیے حکومت تو شروع دن سے ہی کلیر ہے اور ہم نے اس کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششین بھی کی ہیں جبکہ اپوزیشن ہی اس معاملے پر بار بار موقف تبدیل کرتی رہی ہے ۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اصل ایشو کرپشن نہیں بلکہ 2018ءکے انتخابات کے لیے سیاست کرنا ہے جو وہ کر رہے ہیں، عمران خان احتساب کی بات تو کرتے ہیں لیکن ان کے اپنے حکومتی صوبے خیبر پختونخواہ میں نیب کا کیا انجام ہوا وہ سب کے سامنے ہے، اگر وہ احتساب کے لیے واقعی سنجیدہ ہوتے تو کے پی کے میں نیب کے نظام کو بہتر بناتے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اگر واقعی سنجیدہ ہے تو ہم ان سے مل بیٹھنے کو تیار ہیں اور انتخابی اصلاحات سمیت نظام کی مزید بہتری کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے اس لیے احتجاج کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا، انہیں چاہیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا لیکن عمران خان اینڈ کمپنی عدلیہ سمیت دیگر اداروںکی کنپٹی پر پستول رکھ کر ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتی ہے اور جوفیصلہ ان کے خلاف آتا ہے وہ غلط ہو جاتے ہیں۔ ا