اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ دھرنے، جلوسوں پر زور دینے کی بجائے پارلیمانی کمیٹی میں بیٹھے اور انتحابی اصلاحات پر کام کرے تاکہ آئندہ انتخابات کے صاف و شفاف ہونے کو یقینی بنایا جا سکے، انتحابی اصلاحات کے عمل میں 8 سے 10 ماہ درکار ہیں تاکہ اس پیکج کو حتمی شکل دی جا سکے، آئندہ انتخابات 2018ءمیں ہونگے اس لیے ہمیں انتخابی اصلاحات پر کام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر دھرنوں اور افراتفری سے حکومتیں گرانے کا اور کسی قسم کا انتشار پیدا کرنے کا وقت اب گزر چکا ہے، ہم 2017ءمیں تقریبا داخل ہو چکے ہیں