وفاقی وزیر اسدعمر نے کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ یہ منصوبہ اگلے دس دن میں ٹرائل آپریشن کے لئے تیارر ہو گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم ‎ عمران خان کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے جس پر25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز ہوجائے گا۔