وفاقی وزیر اسد عمر سے وزیر اعلی خیبرپختوانخواٰ محمود خان کی ملاقات ، صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنے پر بات چیت

91
وزیراعظم عمران خان نے عوام کےلئے ا بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہنر سب نوجوانوں کے لئے پراجیکٹ کا جائزہاسد عمر

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے خیبرپختوانخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور خصوصاً ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٰ خیبرپختونخوا کے دیرینہ منصوبے چشمہ رائٹ بنک کنال (سی آر بی سی) کو صوبے کی زراعت کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اس کی فزیبلٹی سٹڈی کے عمل میں تیزی لانے کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں غذائی اجناس میں خود کفالت اور فوڈ سیکیورٹی وفاقی حکومت کی بھی اولین ترجیح ہے ، لہٰذا اسی تناطر میں مذکورہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پی کے ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کےلئے ترقیاتی بجٹ میں ان کا حصہ مختص کیا تاکہ وہاں کے نوجوان پا کستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔