اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے سفری ریڈلسٹ سے نکالنے میں مدد کرنے پر برطانوی ارکان پارلیمان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ لارڈ واجد خان اور نازیہ شاہ سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے برطانیہ کے ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کووڈ19 کی وباء کے خلاف پاکستان اور بالخصوص این سی او سی کے کردار کو سراہا۔