اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا رمضان المبارک کا مسلسل 20واں اجلاس جمعرات کو این سی او سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کی۔ فورم کو تمام صوبوں نے اجتماعات، مارکیٹوں اور پرہجوم مقامات کے حوالہ سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ این سی …
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا مسلسل 20واں اجلاس، تمام صوبوں نے اجتماعات، مارکیٹوں اور پرہجوم مقامات کے حوالہ سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا رمضان المبارک کا مسلسل 20واں اجلاس جمعرات کو این سی او سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کی۔ فورم کو تمام صوبوں نے اجتماعات، مارکیٹوں اور پرہجوم مقامات کے حوالہ سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ این سی او سی کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے فورم کو بتایا کہ گذشہ روز واضح ہدایات جاری کر دی تھیں کہ اجتماعات، مساجد اور مارکیٹوں کے حوالہ سے طے شدہ ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر ہی عملدرآمد کرایا جائے۔ کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے ممکنہ پھیلاؤ کے تخمینے اور اس وقت کے ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی نے ہسپتالوں میں موجودہ بیڈز، وینٹیلیٹرز اور دیگر سہولیات کا گہرائی سے جائزہ لیا، صحت سہولیات کے جائزہ کا مقصد ڈیٹا اکٹھا کرنا، ہسپتالوں کی صلاحیت معلوم کرنا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ڈیٹا تصدیق شدہ ہونا چاہئے اس کیلئے صوبوں اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کا اہم کردار ہے، صوبے اور انتظامیہ اس تناظر میں شاندار کام سرانجام دے رہے ہیں، اسے اسی تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشہ روز صوبوں اور اضلاع کی سطح پر کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے اقدامات حوصلہ افزاء ہیں، کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور عوام الناس کے تحفظ کیلئے بنائے گئے ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنا کر صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں کوویڈ۔19 کی تازہ ترین صورتحال، صوبائی سطح پر ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔







