وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت روڈ انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کا جائزہ اجلاس

73
وزیراعظم عمران خان نے عوام کےلئے ا بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہنر سب نوجوانوں کے لئے پراجیکٹ کا جائزہاسد عمر

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پبپلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت روڈ انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن سکندر قیوم، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی پی اے ملک احمد خان اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید دو منصوبے منظور کیے ہیں، جس میں پہلا منصوبہ تقریباً 200 ارب روپے کی لاگت کا ”این 25 کراچی تا کوئٹہ روڈ“ اور تقریباً 100 ارب روپے کی لاگت کا ”میانوالی تا مظفرگڑھ روڈ“ کے منصوبے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے 31 مارچ 2021 تک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن اور فزیبلٹی اسٹڈی کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دونوں منصوبے نجی شعبے کے اشتراک سے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی فراہمی میں مدد گار ہونگے۔