اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پوری قوم سے وعدہ ہے کہ بروقت انتخابات یقینی بنانے کے لئے نگران حکومت تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے گی،پرامن انتخابا ت کے لئے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،نیب کی جانب سے نواز شریف اور …
وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفرکی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پوری قوم سے وعدہ ہے کہ بروقت انتخابات یقینی بنانے کے لئے نگران حکومت تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے گی،پرامن انتخابا ت کے لئے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،نیب کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے ، نگران وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی اس درخواست پر غور و خوص کر رہی ہے ،وفاق اور چاروں صوبوں کی بیوروکریسی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ،کسی قسم کی مداخلت یا اثر انداز ہونے کی شکایت یا ثبوت پر کسی کو بھی ہٹانا چاہیے ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن بھی فیصلہ کرسکتا ہے ،زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر نہیں بلیک لسٹنگ میں تھا ،بلیک لسٹنگ میں نام کے انداراج یا اخراج کے لئے کابینہ کے فیصلے کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے لئے کوئی پیچیدہ پراسیس ہوتا ہے ۔وہ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ دورہ کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے عہدیداران اور وکلاءبرادری سے بھی ملاقاتیں کیں ۔









