اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘ احسن اقبال کے بائیں بازوں پر گولی لگی ہے انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے انھیں …
وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘ احسن اقبال کے بائیں بازوں پر گولی لگی ہے انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے انھیں ڈاکٹروں کے مشورے سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے‘آج ہمیں یہ سوچنا پڑےگا کہ ہم ہر چیز پر سیاست اور تنقید نہ کریں ‘ پروٹوکول اور سکیورٹی میں فرق ہوتا ہے ‘بطورسیاستدان‘ بطورسول سوسائٹی ‘بطورمیڈیا ہم سب کو کچھ اصول طے کرنا ہونگے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی بے مثال قربانیاں شامل ہیں‘ٹف ٹارگٹ ‘ہاٹ ٹارگٹ اورڈائریکٹ ٹارگٹ اشخاص کی سکیورٹی ان کا حق ہے۔وہ اتوار کو وزیر داخلہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کر رہی تھیں۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ‘اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 21,22 سال کے نوجوان نے اس وقت فائرنگ کی جب وزیر داخلہ احسن اقبال کرسچین کمیونٹی کے ایک پروگرام سے باہر نکل رہے تھے‘اللہ تعالی ہمیشہ انھیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ سوچنا پڑےگا کہ ہم ہر چیز پر سیاست نہ کریں ‘بطورسیاستدان‘ بطورسول سوسائٹی ‘بطورمیڈیا ہم سب کو کچھ اصول طے کرنا ہونگے۔







