وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفرکا چلڈرن فری سمرکلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ تعلیم ایک طاقتور ہتھیار ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو بھی تبدیل جاسکتا ہے، دہشت گردی اور آبی چیلنجز کی طرح تعلیم کو بھی چیلنج سمجھ کر اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے، تعلیم ہی معاشرے کو ترقی اور ملک …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ تعلیم ایک طاقتور ہتھیار ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو بھی تبدیل جاسکتا ہے، دہشت گردی اور آبی چیلنجز کی طرح تعلیم کو بھی چیلنج سمجھ کر اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے، تعلیم ہی معاشرے کو ترقی اور ملک کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے،آج کے بچوں اور نوجوانوں نے کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، ہمارے بچے اور نوجوان باصلاحیت ہیں، انہیں درست سمت پر ڈالنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ وہ منگل کو نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں چلڈرن فری سمرکلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن، ایم ڈی نیشنل بک فاﺅنڈیشن پروفیسر انعام الحق جاوید، ترکمانستان اورکرغستان کے سفیروں، ممتاز اہل قلم اور جڑواں شہروں کے مخلتف تعلیمی اداروں کے طلبہ کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ دل میں پیار و محبت اور دماغ تیز ہو اور اسکے ساتھ تعلیم اور قلم کو شامل کر لیں تو ہمارے بچے اور نوجوان سپر ہیروز بن جائیں گے، اسکے بعد کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سامنے جو بچے بیٹھے ہیں ان کی درست تربیت، ان کی کردار سازی کر کے اور عصر حاضر کی تعلیم دے کر انہیں ایک مفید اور فعال شہری بنا سکتے ہیں، آج کے بچوں اور نوجوانوں نے کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، انہوں نے ہی پارلیمنٹ میں قانون سازی اور حکمرانی کرنی ہے۔