اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات ‘قانون ‘انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بروقت ‘صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہیں ہیں ‘نگراں حکومت اپنی دو ماہ کی مدت کے دوران مختلف شعبوں میں درپیشں چیلنجز کے حل کے حوالے سے جامع گائیڈ لائن آنے والی حکومت …
وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات ‘قانون ‘انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات ‘قانون ‘انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بروقت ‘صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہیں ہیں ‘نگراں حکومت اپنی دو ماہ کی مدت کے دوران مختلف شعبوں میں درپیشں چیلنجز کے حل کے حوالے سے جامع گائیڈ لائن آنے والی حکومت کے لئے چھوڑکر جائے گی ‘ فاٹا کا کے پی کے میں انضمام اس صدی کی بہت بڑی کامیابی ہے‘ ہر قانون جو پاکستانی شہری پر لاگو ہے وہ ہی فاٹا کے عوام پر لاگو ہوگا ‘وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی فاٹا میںانتظامی ڈھانچے‘ضلعی عدالتوں کے قیام ‘ٹیکسیشن کے نفاذ سمیت تمام سروسزکی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور اور انکے حل کے لئے کام کررہی ہے۔وہ جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن نیوز(پی ٹی وی) کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں تا کہ بروقت نئی منتخب حکومت آسکے جبکہ روزہ مرہ کے امور کو چلانے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات ہنگامی نوعیت کے فیصلے کرنا پڑتے ہیں لیکن آنے ایسا کوئی فیصلہ نہیںکرینگے جو آنے والی حکومت کے لئے کوئی پابندی عائد کرتا ہواور یا اس فیصلے کومنتخب حکومت تبدیل بھی نہ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں جو بھی کام کریگی یا جو مسائل نظر آئے گے ان پر نگراں حکومت گائیڈ لائن کی شکل میں حل بھی چھوڑ کر جائے گی ۔









