وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر کا آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے بیان

اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے ملک بھر میں بروقت‘پرامن اورکامیاب انتخابات کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی طور پر الیکشن2018 میں جیت پاکستان کی عوام کی ہی ہوئی ہے‘الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے فوری بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے …

اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے ملک بھر میں بروقت‘پرامن اورکامیاب انتخابات کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی طور پر الیکشن2018 میں جیت پاکستان کی عوام کی ہی ہوئی ہے‘الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے فوری بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے ‘وزیر اعظم اور وزاءاعلی کے انتخاب کے بعد نگران حکومتیں سبکدوش ہوجائیں گی‘وہ لوگ جو قبل از الیکشن دھاندلی کی بات کر رہے تھے ان کو بھی پاکستا ن کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے جواب دے دیا ہے‘اب عوام کے اس فیصلے کے تحت وفاق اور چاروں صوبوں میں منتخب حکومتیں بنائی جانے کا عمل شروع ہو گا‘