چنیوٹ ۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے رجوعہ سادات گئے اور حسن مرتضیٰ سمیت مرحوم کے دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے رجوعہ سادات چنیوٹ آمد

مزید خبریں
چنیوٹ ۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے رجوعہ سادات گئے اور حسن مرتضیٰ سمیت مرحوم کے دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والد کا انتقال اہل خانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، والد کا بچھڑ جانا ایسا خلا ہے جسے کوئی اور رشتہ یا وسیلہ پُر نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








