اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے آج ٹی وی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والدہ جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال لواحقین کے لئے بڑا سانحہ ہے، دکھ اور افسوس کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق اور صبر عطا فرمائے۔