اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چینل 24 نیوز کے رپورٹر کے ساتھ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کی بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کے پاس سوال کا جواب نہیں ہوتا تو یہ صحافیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں،
پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی تاریخ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں اور صحافت کا گلا دبانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دی۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شیخ رشید جان لیں کہ آج وہ جہاں کھڑے ہیں اس میں صحافیوں اور میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کے ساتھ اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، شیخ رشید صاحب کو اپنے اس رویے پر معافی مانگنی چاہئے۔