وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی اعظم چوہدری کو بزدلانہ دھمکی دینے کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لاہور پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی اعظم چوہدری کو بزدلانہ دھمکی دینے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے، دھمکانے جیسے فعل میں ملوث بزدل عناصر پست ذہنیت کے مالک ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم چوہدری صحافی برادری کی مضبوط آواز ہیں، انہیں ملنے والی دھمکی بزدلانہ حرکت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔