وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پی ایف یو جے کے نومنتخب صدر افضل بٹ اور دیگر عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

57

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب صدر افضل بٹ، سیکریٹری جنرل ارشد انصاری اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت میڈیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے ساتھ مل کر میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں کو فروغ دیں گے۔