اسلام آباد ۔ 24اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے مرحوم کی …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازکا وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔







