اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک واپس لائیں گے ،ن لیگ نے ملک کو کنگال کیا ،پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت دی تھی اگر نواز شریف ٹھیک ہیں تو ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک واپس لائیں گے ،ن لیگ نے ملک کو کنگال کیا ،پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت دی تھی اگر نواز شریف ٹھیک ہیں تو ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ واپس آئیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو مشکلات ہیں اور یہ وہاں عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں، لندن سے نئی نئی تصاویر بنوا کر بھیج رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ لیگی قیادت سمجھتی ہے کہ وہ قانون کے دائرے سے باہر ہیں مگر ہم انہیں واپس لائیں گے ،نواز شریف بیماری کا بہانہ کرکے باہر گئے اور انہوں نے اپنی پارٹی اور کارکنوں کو بھی تنہا چھوڑا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ذاتی مفاد میں پالیسیاں بنائیں گئیں، بجلی کے مہنگے معاہدے ہوئے اس کی قیادت نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ملک کا مستقبل داﺅ پر لگایا ۔انہوںنے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ غریب کے لئے قانون کچھ اور ہو اور امیر کےلئے کچھ اور ،سائیکل چور یا معمولی جرم میں ملوث افراد جیلوںمیں قید رہیں اور یہ لوگ مال بٹور کر بچوں کو لے کر باہر نکل جائیں ۔انہوں نے کہ ن لیگ کے دور میں برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہوئیں ، ڈالر کو مصنوعی طور برقرار رکھا ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھا ،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں ملکی معیشت مستحکم ہوئی جس کی تعریف عالمی معاشی درجہ بندی کے ادارے بھی کر رہے ہیں ۔







